منگولیا میں کورونا وائرس کے 20240 ٹیسٹ کرائے گئے ،11 کیسز مثبت

ہفتہ 5 دسمبر 2020 13:53

منگولیا میں کورونا وائرس کے 20240 ٹیسٹ کرائے گئے ،11 کیسز مثبت
الان باتور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) منگولیا میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے11کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 842سے تجاوز کر گئی ۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگولیامواصلاتی امراض کے قومی مرکز (این سی سی ڈی) کے سربراہ امرجارگل امبسلما نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منگولیا میںکورونا وائرس کے 20240 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن میںکورونا وائرس کے 11 کیسز مثبت آئے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے الان باتور اور صوبوں سیلینج اور ارخانگئی میں لاک ڈاون میں 11 دسمبر تک 10 دن کی مزید توسیع کردی گئی ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 368ہو گئی اور اب تک کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :