لاہور ہائیکورٹ بار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی عدالت کی سزا کے معاملے پر اجلاس طلب کر لیا

ہفتہ 5 دسمبر 2020 13:57

لاہور ہائیکورٹ بار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی عدالت کی سزا کے معاملے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی عدالت کی سزا کے معاملے پر دس دسمبر کو اجلاس طلب کرلیا گیا ،اجلاس کی صدارت لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر طاہر نصراللہ وڑائچ کریں گے، امریکی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86 برس قید کی سزا سنائی ہے، اجلاس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے اظہار یکجہتی کیلئے حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔