منشیات سمگلنگ کیس ،رانا ثنا اللہ اور دیگر پانچ افراد کیخلاف کیس کی سماعت دو جنوری تک ملتوی

ہفتہ 5 دسمبر 2020 14:11

منشیات سمگلنگ کیس ،رانا ثنا اللہ اور دیگر پانچ افراد کیخلاف کیس کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر رانا ثنا اللہ اور دیگر پانچ افراد کے خلاف کیس کی سماعت دو جنوری تک ملتوی کر دی۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے سماعت کی ۔ رانا ثنا اللہ خان اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت میں رانا ثنا اللہ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے گواہوں کے بیانات فراہم کرنے کے حوالے سے دائر متفرق درخواست پر اپنے دلائل مکمل کیے ۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے مستقل کونسل بیرون ملک ہے لیکن مین حاضر ہو گیا ہوں، دوسرے کونسل موٹروے پر دھند کے باعث نہیں پہنچ سکیں گے عدالت میں وکلا ء کی بحث کے دوران رانا ثنا اللہ نے عدالت کو بتایا کہاے این ایف والے منشیات فروشوں کو میرے خلاف بلا کر ڈراتے دھمکاتے رہے ہیں، جب وہ لوگ نہیں ڈرے تو منتیں کر کہ منانے کی کوشش کرتے رہے، 3 ماہ تک یہ فیصل آباد میں کوشش کرتے رہے لیکن کچھ نہیں ملا ۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ کے وکیل نے کہا کہ ہمیںمکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، فیصل آباد سے ڈھائی سو سے زائد افراد کو طلب کیا گیا، ہمیں بیانات فراہم نہیں کیے جا رہے۔ پراسیکیوٹر اے این ایف نے کہا کہ جو ریکارڈ کا حصہ ہی نہیںوہ کیسے فراہم کر سکتے ہیں۔اعظم نذیر تارڑ کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے پراسکیوٹر کو کہا کہ اگر آپ کے پاس گواہوں کے بیان ہیں تو دیدیں، اگر کوئی اعتراض ہے تو بتائیں۔پراسکیوٹراے این ایف نے کہا کہ اس کیس میں سپیشل پراسکیوٹر مقرر کرایا ہے و ہی اس سوال کاجواب دیں گے ۔عدالت نے کاررواائی دو جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سپیشل پراسکیوٹر کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔