سیاسی جلسوں پر پابندی اور دیگر حفاظتی اقدامات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 5 دسمبر 2020 14:11

سیاسی جلسوں پر پابندی اور دیگر حفاظتی اقدامات کیلئے لاہور ہائیکورٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) سیاسی جلسوں پر پابندی اور دیگر حفاظتی اقدامات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر مفاد عامہ کی درخواست میں کورونا کی دوسری لہر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے شدید پھیلائوکی وجہ سے ہسپتالوں میں بسترز کم پڑنے لگے ہیں عالمی وائرس سے بچائو کیلئے جلسے جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگانا وقت کی ضرورت ہے۔

استدعا ہے کہ ہسپتالوں میں فارمیسیز کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھا جائے، سینئر پروفیسر زکی رات کے اوقات میں کورونا وارڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے۔،لواحقین کو مریض کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا جائے اور ویڈیو کالز کی سہولت بھی یقینی بنائی جائے۔ ان اقدامات کو یقینی نہ بنایا گیا تو تشویشناک حد تک ہلاکتوں کا خطرہ ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جلسے جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگانا وقت کی ضرورت ہے۔