ترکی سے غیر قانونی طور پر مقیم 22 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا

ہفتہ 5 دسمبر 2020 14:29

ترکی سے غیر قانونی طور پر مقیم 22 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) ترکی سے غیر قانونی طور پر مقیم 22 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔امیگریشن ذرائع نے بتایا ہے بے دخل کیے گئے ان 22 پاکستانی شہریوں کو ترک پرواز کے ذریعے استنبول سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

امیگریشن ذرائع کمے مطابق 11 افراد کو امیگریشن اہلکاروں نے پوچھ گچھ کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ 11 افراد کو ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :