امید ہے فرانس جلد میکرون سے چھٹکارا حاصل کر لے گا، طیب اردوان

ہفتہ 5 دسمبر 2020 15:13

امید ہے فرانس جلد میکرون سے چھٹکارا حاصل کر لے گا، طیب اردوان
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ فرانس جلد از جلد ایمانوئل میکرون سے چھٹکارا حاصل کر لے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک صدر ان کے فرانسیسی ہم منصب ایممینوئیل میکرون کے درمیان ایک عرصے سے لفظی جنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ترکی کا بحیرہ رقم میں ناگورنو کاراباخ کے خطے پر تک فرانس اور اس کے یورپی یونین کے شراکت داروں کے ساتھ مسلسل تنازع جاری ہے۔

حالیہ مہینوں میں یہ دونوں ملکوں کے دربراہان کے درمیان بیان بازی نئی سطحوں پر پہنچ چکی ہے کیونکہ فرانس نے اپنی سرزمین پر متعدد حملوں کے بعد شدت پسندی کے خلاف کریک ڈاؤن میں اضافہ کیا ہے۔استنبول میں بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میکرون فرانس کیلئے پریشانی کا باعث ہے، میکرون کے ساتھ فرانس ایک بہت ہی خطرناک دور سے گزر رہا ہے، مجھے امید ہے کہ فرانس جلد سے جلد میکرون کی پریشانی سے چھٹکارا حاصل کر لے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرانسیسیوں کو اپنے قائد کو معزول کرنا چاہیے اور 2018 میں شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگر وہ پیلے رنگ کی واسکٹ کی تحریک سے جان چھڑانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔اردوان نے وضاحت کے بغیر کہا بعد میں پیلے رنگ کی واسکٹ سرخ رنگ کی واسکٹ میں تبدیل ہوسکتی ہیں۔