محمد حسین محنتی کا سردارشیربازخان مزاری اور خالد مخدومی کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے بزرگ سیاستدان اور سابق نگراں وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کے بھائی سردار شیر باز خان مزاری کی وفات پر دلی دکھ و افسوس کا اظہارکیاہے۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہاکہ سردار شیر باز خان مزاری ایک شریف النفس اور با اصول سیاستدان تھے۔

(جاری ہے)

ان کی وفات سے قوم ایک بزرگ اور جمہوریت پسند سیاستدان سے محروم ہوگئی ہے۔ وہ جماعت اسلامی کے مرحوم رہنماء پروفیسر غفور احمد کے دیرینہ ساتھی تھے۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان و لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ صوبائی امیر نے روزنامہ جسارت کے کرائم رپورٹر خالد مخدومی کی اہلیہ کی وفات پر بھی گہرے دکھ و افوس کا اظہار کیا ہے جبکہ صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے اقصیٰ مسجد پاور ہاؤس چورنگی پر ہونے والی مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت اور خالد مخدومی سے اظہار تعزیت کیا ۔