صوبائی وزیر ناصر شاہ کا میمن جماعت سکھر کے جنرل سیکریٹری حنیف میمن کی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت

ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:53

صوبائی وزیر  ناصر  شاہ کا  میمن جماعت سکھر کے جنرل سیکریٹری حنیف میمن ..
سکھر۔5دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) :صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی سکھر کے سابق یوسی چیئرمین اور ھالار میمن جماعت سکھر کے جنرل سیکریٹری حنیف میمن اور روزنامہ امت کے بیورو چیف عارف میمن کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

ناصر حسین شاہ نے لواحقین سے تعزیت اور مرحومہ کی مضفرت کے لئے دعا کی ہے۔ سینیٹر اسلام الدین شیخ، رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ اور سابق میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے بھی  حنیف میمن سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔