صحبت پورمیں متحدہ اپوزیشن الائنس پارٹیوں کاصحبت پومیں کرپشن ،لوٹ ماراوربدامنی کیخلاف اجلاس

پیپلزپارٹی ،نیشنل پارٹی ،پی ٹی آئی اورفنگشنل لیگ کے کارکناں ودیگرشہریوں نے بڑی تعدادمیں شرکت

ہفتہ 5 دسمبر 2020 19:30

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) صحبت پورمیں متحدہ اپوزیشن الائنس پارٹیوں کی جانب صحبت پورضلع میں کرپشن ،لوٹ ماراوربدامنی کیخلاف اجلاس منعقدکیاگیا۔جس میں پیپلزپارٹی ،نیشنل پارٹی ،پی ٹی آئی اورفنگشنل لیگ کے کارکناں ودیگرشہریوں نے بڑی تعدادمین شرکت کی۔جلسے سے PPPکے صوبائی رہنماء میراحمدنوازخان کھوسہ،نیشنل پارٹی کے میردوران خان کھوسہ،پی ٹی آئی کے رہنماء نثارخان کھوسہ،فنگشنل لیگ کے رہنماء حبیب اللہ خان کھوسہ،NPکے غلام محمدگولہ، PTIکے ضلعی صدرخاوندبخش کھوسہ،جنرل سیکرٹری محمداسلم کھوسہ،میرسنان خان گولہ،پی پی پی کے ضلعی صدرسلمان خان کھوسہ،نیشنل پارٹی عبدالرسول بلوچ ودیگرنے جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع صحبت پور میں کرپشن کابازارلگاہواہے۔

(جاری ہے)

ترقیاتی اسکیمات میںبرائے نام کے کام ہوتے ہیں۔عوام کا ساراپیسہ کمیشن کے نظرہوجاتاہے۔ضلع بھرمیں عوام کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں ہوئے۔ضلع کے ہسپتالوں میں کوئی سہولیات نہیں ڈاکٹرزاورادویات کی بہت زیادہ کمی ہے۔یہاں کے لوگ بنیادی ضروریات صاف پانی،بجلی،گیس سے محروم ہیں۔منتخب نمائندہ نے عوام کو مہنگائی کے دلدل کے علاوہ کچھ نہیں دیا،اورانکی اسکیمات بھی چندمنظورنظرلوگوں تک محدودہیں۔

اسکیمات کا باقی پیسہ انتظامیہ ،افسرشاہی و ٹھیکیداروں کی کمیشن میں تقسیم ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندہ ہمارے ووٹرزپر انتقامی کاروائیاں کررہے ہیں۔وہ مختلف طریقوں و جھوٹی ایف آئی آروں سے حراساں کرتے ہیں۔انہوں نے حالیہ دنوں درگی سانحہ کی شدیدالفاظوں میں مذمت کی ہے۔جس میں پانچ افرادپرسرعام گولیاں برسائی گئیں۔لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاص کاروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج عوام کا جلسے میں ہزاروں کی تعدادمیں شرکت و جذبہ دیکھ کربخوبی اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ عوام موجودہ منتخب نمائندوں سے تنگ و بیزارہوچکے ہیں۔انکے جھوٹے وعدوں کی پرکھ کرلی ہے۔اب عوام انکے جھانسے میں آنے والی نہیں عوام نے پہلے بھی ان کرپٹ نمائندوں کو ووٹ نہیں کیئے انہوں نے دھاندلی سے خودکو جتوایا۔اب بھی انہیں عوام سے مایوسی ہی ملے گی۔