انڈر 16 نیشنل جونیئر ہاکی چمپئن شپ ، پنجاب سی اور خیبرپختونخوا اے نے سیمی فائنلز کے لئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 5 دسمبر 2020 21:12

انڈر 16 نیشنل جونیئر ہاکی چمپئن شپ ، پنجاب سی اور خیبرپختونخوا اے نے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) خیبر پختونخوا ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے زیر اہتمام انڈر 16 جونیئر نیشنل ہاکی چمپئن شپ میں پوائنٹس ٹیبل پر خیبر پختونخوا اے اور پنجاب سی اپنے اپنے پول میں سرفہرست ہیں۔ پول اے میں شامل پنجاب سی نے پانچ میچ کھیلے، تین جیتے دو برابر رہے، مخالف ٹیموں کے خلاف 28گول سکور کئے اور اس کے خلاف 3 تین گول ہوئے ۔

پنجاب سی کے 11پوائنٹس ہیں۔اوراس طرح پنجاب نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ پول بی میں خیبر پختونخوا اے نے چار میچ کھیلے اورچاروں جیتے ۔مخالف ٹیموں کے خلاف 20گول کئے اور اس کے خلاف تین گول ہوئے اس طرح خیبر پختونخوا نے 12پوائنٹس حاصل کئے ۔اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔8ویں دن تین میچ کھیلے گئے پہلے میچ میں خیبر پختونخوا اے نے سندھ بی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-7سے شکست دی۔

(جاری ہے)

خیبر پختوانخواکی جانب سے عثمان نے تین جبکہ سعد اللہ ، شعیب،ثاقب سینیر اور امیر حمزہ نے ایک ایک گول کیا۔سندھ بی کی جانب سے واحد گول زیشان علی نے کیا۔اس موقع پرسندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدررمضان جمالی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ ، سیکرٹری ہدایت الله سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔دوسرے میچ میں پنجاب سی نے بلوچستان بی کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے 0-15سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

پنجاب سی کی جانب سے کپتان حمزہ فیض اور عبدالقیوم نے چارچارخوبصورت فیلڈ گول سکور کئے۔دیگر گول سکورر میں حسن امین نے دوجبکہ ایم عزیر،بلال اکرم،علی شان اور علی انصار نے ایک ایک گول کیا۔دن کا تیسرا میچ خیبر پختونخوا بی اور پنجاب اے کے مابین کھیلا گیا جوکہ پنجاب اے نے 0-3سے جیت لیا۔پنجاب کی جانب سے عماد نے دو اور رانا ولید نے ایک گول سکور کیا۔میچ کو ہارون رشید اور سجاد حسین نے سپر وائز کیا۔فیلڈ جیوری میں اعجاز احمد کھوکھر ،حمزہ طفیل اور محمد یعقوب شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :