آل خیبرپختونخواٹیکنیکل بورڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 8دسمبرسے شروع ہوگا

ہفتہ 5 دسمبر 2020 21:22

آل خیبرپختونخواٹیکنیکل بورڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 8دسمبرسے شروع ہوگا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) آل خیبرپختونخواٹیکنیکل بورڈ کرکٹ ٹورنامنٹ بنوںزون کے مقابلی8دسمبرسے بنوں میں شروع ہورہے ہیںپہلا میچ گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ لکی مروت ا ورگورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ وانا کے مابین ملک ریاض کرکٹ گراونڈ بنوں پرکھیلاجائے گا۔ڈائریکٹرسپورٹس بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن پشاورمومن خان نے پشاورمیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ہم نے کرکٹ ایونٹ کوچارزون مین تقسیم کیاہے جوکہ بنون ،ہزارہ ،سوات اورپشاورپرمشتمل ہے چاروں زون کا فائنل مردان میں اس ماہ کے اخر میں کھیلاجائے گا۔

کل بیالیس ٹیمیں چاروں زون کے مقابلوں میں شرکت کریں گی۔بنوںکے بعدہزارہ زون کے مقابلے سترہ دسمبرسے ۔سوات زوں کے مقابلے 23دسمبرسے جبکہ پشاورزون کے مقابلے 29دسمبر کوکھیلے جائیںگے۔

(جاری ہے)

مقابلے ناک آوٹ کی بنیاد پرہوگے۔ہروزن ٹاپ ٹوٹیمین فائنل راونڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگیں فائئل راونڈ مردان چارجنوری 2021کومتوقع ہے انہوںنے بتایاکہ ہرسال کی طرح امسال بھی خیبرپختونخواٹیکنکل بوڑڈ کے زیراہتمام 11ایونٹس کے مقابلے کرائے جارہے ہیںاب تک بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،ہاکی،اوروالی بال مقابلے اختتام پزیرہوچکے ہیں کرکٹ کے بعد باسکت بال ،کراس کنٹری،فٹ بال ،اھتلیکٹس اوررسہ کشی کے مقابلے پشاور کی میزبانی مین ہونگے۔