پیپلزپارٹی تعصب کا مظاہرہ کررہی ہے ،6 ہزار اسامیوں میں کراچی کے لئے 343 ظلم ہے ، حافظ نعیم الرحمن

ہفتہ 5 دسمبر 2020 21:28

پیپلزپارٹی تعصب کا مظاہرہ کررہی ہے ،6 ہزار اسامیوں میں کراچی کے لئے ..
کراچی۔5دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ حکومت کی جانب سے جونیئر ایلمینٹری اسکول ٹیچرز کی اسامیوں کے حوالے سے دیے گئے اشتہار کے معیار پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ 6ہزار میں سے کراچی کے 6اضلاع کے لیے صرف343اسامیاں شہریوں کے ساتھ ظلم ہے، پیپلزپارٹی طویل عرصے سے کراچی کے شہریوں کے ساتھ اسی طرح سے تعصب کا مظاہرہ کررہی ہے، لوگوں میں جان بوجھ کر احساس محرومی پیدا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 6000میں سے کراچی کے لیے 343اسامیوں کے لیے سیاسی بندر بانٹ کی جائے گی اور جعلی ڈومسائل بنیں گے اس لیے ہمارامطالبہ ہے کہ یہ زیادتی ختم ہونی چاہیئے،کراچی کے شہریوں کو ملازمتوں میں ان کا حق ملنا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :