بحرین کورونا ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا اسلامی ملک بن گیا

ہفتہ 5 دسمبر 2020 22:02

بحرین کورونا ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا اسلامی ملک بن گیا
مانامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2020ء) بحرین نے بھی امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمنی ٹیکنالوجی کمپنی بائیو ٹیک کے اشتراک سے تیار ہونے والی کورونا ویکسین کے ہنگامی بنیاد پر استعمال کی اجازت دیدی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے بعد بحرین فائزر اور بائیو ٹیک کی کورونا ویکسین کو ہنگامی بنیادوں پر مریضوں پر استعمال کرنے کی اجازت دینے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

بحرین کے قومی صحت ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین کو ہنگامی بنیادوں پر شدید قسم کی علامات رکھنے والے ہائی رسک مریضوں میں استعمال کرانے کی منظوری دی گئی ہے۔ بحرین کی جانب سے فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری کے باوجود ابھی یہ واضح نہیں کہ کتنی تعداد میں ویکسین خریدی جائیں گی اور ویکسینیشن کا ا?غاز کب ہوگا۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے مقابلے میں بحرین گرم ملک ہے جب کہ فائزر کی ویکسین کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے برا?مد سے مریضوں کی فراہمی تک ویکسین کو منفی 70 ڈگری تک درجہ حرارت میں رکھنا لازمی ہوتا ہے۔ویکسین کے لیے درکار منفی 70 ڈگری درجہ حرارت کو برقرار رکھنے میں بحرین کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے جہاں عمومی طور پر 40 ڈگری تک درجہ حرارت رہتا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کمپنی نے خصوصی پیکنگ تیار کی ہے۔