وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے تمام شعبوں میں نمایاں بہتری آ رہی ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

ہفتہ 5 دسمبر 2020 22:40

وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے تمام شعبوں میں نمایاں بہتری آ رہی ہے،وزیراعظم ..
اسلام آباد۔5دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) وزیر اعظم کیمعاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے تمام شعبوں میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان یہ ہے۔

پاکستان سٹیزن پورٹل کے دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔یہ دنیا کا دوسرا بہترین سرکاری موبائل ایپلی کیشن، جس پر اب تک 27 لاکھ شکایات موصول ہو چکی ہیں جس میں سے 94 فیصد حل کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہے عوامی خدمت کی وہ سیاست جس پر وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے احساس کفالت پروگرام کے سینٹرز پر سندھ حکومت کے نامکمل انتظامات کی وجہ سے مستحق خواتین کو لوٹا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس، مقامی انتظامیہ غریب مستحقین کی مدد کرنے کے بجائے رشوت خوری پراتر آئے ہیں۔سندھ حکومت احساس سینٹرز پر انتظامات مکمل کرائے اور کرونا ایس او پیز پر عمل کروائیں ۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ! وزیر اعظم کی مسلسل کوششوں سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری آنے لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے اطلاق کے بعد ملک سے موبائل فون اسمگلنگ کا خاتمہ ہوگیا ،ملکی خزانیکو 32 ارب کا فائدہ ہوا ہے۔

موبائل فون کی اسمگلنگ ختم ہونے سے ریونیو 22 ارب سے بڑھ کر 54 ارب روپیتک پہنچ گیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج، دسمبر 2020 کے ابتدائی 4 سیشنز میں 1213 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42،281 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہی.معاون خصوصی نے کہا کہ معاشی اصلاحات کی بدولت آج کورونا کے باوجود معاشی اشارے مثبت ہیں، ہم پاکستان بنانے جبکہ متحدہ کرپٹ الائنس صرف کمانے کی نیت سے آئے تھے۔