ہم ترک ڈرامے اس لئے لائے ہیں کہ اس میں اسلامی تعلیمات ہیں، وزیراعظم

مغلوں اور ترک خلافت کا دور دیکھ لیں جب خاندانی نظام تباہ ہوتا ہے تو ریاست قائم نہیں رہتی، عمران خان

ہفتہ 5 دسمبر 2020 22:43

ہم ترک ڈرامے اس لئے لائے ہیں کہ اس میں اسلامی تعلیمات ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہم ترک ڈرامے اس لئے لائے ہیں کہ اس میں اسلامی تعلیمات ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم ترک ڈرامے اس لئے لائے ہیں کہ اس میں اسلامی تعلیمات ہیں، اذپ لوگوں پر پابندی نہیں لگا سکتے ان کو متبادل تفریح مہیا کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اب کوشش کریں گے کہ ایسی چیزیں بنائیں جو معاشرے کو اوپر لے جائیں، جو معاشرہ اپنی اقدار اوپر لے جاتا ہے وہ کامیاب رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مغلوں اور ترک خلافت کا دور دیکھ لیں جب خاندانی نظام تباہ ہوتا ہے تو ریاست قائم نہیں رہتی۔