"ٹائلیں نہیں توڑیں بلکہ پی ڈی ایم کے منہ پر مکا مارا ہے"

فردوس عاشق اعوان نے ایک ہی مکے کے وار سے 8 ٹائلیں توڑ ڈالیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2020 23:47

"ٹائلیں نہیں توڑیں بلکہ پی ڈی ایم کے منہ پر مکا مارا ہے"
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء) "ٹائلیں نہیں توڑیں بلکہ پی ڈی ایم کے منہ پر مکا مارا ہے" ، فردوس عاشق اعوان نے ایک ہی مکے کے وار سے 8 ٹائلیں توڑ ڈالیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور کے نجی ہوٹل میں سجی تقریب میں مارشل آرٹس کا جاندارمظاہرہ کیا، ایسا زور دار مکہ مارا کہ ٹائلز کرچی کرچی ہوگئیں۔



ٹائلیں توڑنے کے بعد فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹائلیں نہیں توڑیں بلکہ یہ مکا پی ڈی ایم کے منہ پر مارا ہے۔ وہ روز عمران خان کی حکومت کو مکے مارتے ہیں۔ پی ڈی ایم کو بھی ایسے ہی کرچی کرچی کریں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے وائرس میں لت پت اپوزیشن کو عوام کی نہیں بلکہ اپنی گھٹیاسیاست کی فکر ہے ۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم کا پورا ٹولہ عقل کے اندھوں پر مشتمل ہے، جنہیں کورونا نظر نہیں آرہا ۔ کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے اور شرح اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ مریضوں کی تعدادلاہورمیں ہے۔ لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ چکی ہے ۔پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کی540کنفرم کیسز سامنے آئے اور22مریض جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد19,941 ہوچکی ہے۔پنجاب میں کورونا سی3,137 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی اجتماع سے وبا مزید پھیلنے کا خدشہ ہے اور پی ڈی ایم عوام کو اپنی منفی سیاست کی بھینٹ چڑھانے کے درپے ہے ۔اپوزیشن عناصر قوم پر رحم کریں اور انسانی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔