بزرگ سیاستدان، سابق رکن پارلیمنٹ انتقال کر گئے

سردار شیرباز مزاری طویل عرصے سے بیمار اور کراچی میں مقیم تھے، تدفین روجھان مزاری میں ہوگی

muhammad ali محمد علی اتوار 6 دسمبر 2020 00:43

بزرگ سیاستدان، سابق رکن پارلیمنٹ انتقال کر گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء) بزرگ سیاستدان، سابق رکن پارلیمنٹ انتقال کر گئے، سردار شیرباز مزاری طویل عرصے سے بیمار اور کراچی میں مقیم تھے، تدفین روجھان مزاری میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال کے بعد بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک اور بزرگ سیاستدان انتقال کر گئے ہیں۔ بزرگ سیاست دان میر شیر باز خان مزاری 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

مرحوم سیاستدان طویل عرصے سے بیمار اور کراچی میں مقیم تھے۔ شیرباز خان مزاری سابق نگران وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری کے بھائی اور اکبر بگٹی کے بردار نسبتی تھے۔ سردار شیرباز مزاری 1975 سے 1977 تک قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف رہے، ان کا شمار با اثر ترقی پسند سیاست دانوں میں ہوتا رہا۔ مرحوم کی نماز جنازہ بلوچستان میں ان کے آبائی علاقے روجھان مزاری میں ادا کیا جائے گی، تدفین بھی اسی علاقے میں ہوگی۔