پنڈی گھیب ، کورونا وائرس کی خلاف ورزی پر تین دکانیں سیل

پیر 7 دسمبر 2020 19:33

پنڈی گھیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب نے کورونا وائرس کی خلاف ورزی پر تین دکانیں سیل کر دیں۔ تاجر برادری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کریں وگرنہ سخت کارروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حیدر عباس نے گذشتہ روزہائی سکول چوک سے کمیٹی چوک اور بعد ازاں مائی مصاحبانو چوک پر ناجائز تجاوزات کے خلاف اور کورونا کی دوسری لہر کے پیش سبب ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیئے آپریشن کیا ۔

انہوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین دکانوں کو سیل کر دیا اور تاجروں کو سختی کے ساتھ تنبیہ کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کی بھی ہدایات جاری کیں اس مو قع پر انہوں نے مین بازار ، کمیٹی چوک اور مصائب بانو چوک میں تاجروں اور شہریوں میں فیس ماسک بھی تقسیم کیئے