پیپلز پارٹی کے پہلے رکن اسمبلی نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

جمہوریت کی بقا کی کوشش میں آپ کی سیاسی دوراندیشی پر مجھے یقین ہے، بلاول بھٹو براہ مہربانی میرا استعفیٰ قبول فرمائیں، یہ آپ تک جلد پہنچ جائے گا ، علی حیدر گیلانی کا ٹوئٹ

Shehryar Abbasi شہریار عباسی منگل 8 دسمبر 2020 22:43

پیپلز پارٹی کے پہلے رکن اسمبلی نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2020ء) پیپلز پارٹی کے پہلے رکن اسمبلی نے اپنا استعفیٰ بلاول بھٹو کو پیش کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر استعفے کی تصویر کے ساتھ سید علی حیدر گیلانی نے لکھاکہ ’’ملک میں جمہوریت کی بقا کی کوشش میں آپ کی سیاسی دوراندیشی پر مجھے یقین ہے، بلاول بھٹو براہ مہربانی میرا استعفیٰ قبول فرمائیں، یہ آپ تک جلد پہنچ جائے گا ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ملتان کے صوبائی حلقے پی پی -211 سے منتخب رکن اسمبلی ہیں۔