Live Updates

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

حکومت کیخلاف مستقبل کے لائحہ عمل اور استعفوں کے حوالے سے اہم امورزیربحث آئیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 دسمبر 2020 13:05

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 دسمبر ۔2020ء) حکومت کیخلاف مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں شیڈول طے کیا جائے گا. گزشتہ روز پی ڈی ایم اجلاس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کو استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی اور13 دسمبر کو ہر صورت لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے.

اپوزیشن کی11 جماعتوں نے لانگ مارچ کے وقت کا تعین کرلیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت مخالف مارچ جنوری میں ہوگا مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر تک تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرائیں گے.

(جاری ہے)

لانگ مارچ کی تاریخ کا فیصلہ 31 دسمبر کو ہی کیا جائے گا مسلم لیگ( ن) کا دعوی ہے اس کے اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے مرکزی قیادت کو بھیجنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے بھی استعفیٰ بلاول بھٹو زرداری کو بھجوادیا ہے.

اپوزیشن کی جانب سے استعفوں کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم استعفیٰ استعفیٰ کھیلے گی لیکن دے گی نہیں، جس نے استعفیٰ دینا ہے وہ اسپیکر کے پاس کیوں نہیں جاتا راہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے بھی کہا کہ اپوزیشن نے استعفے قیادت کو بھجوائے ہیں اپوزیشن کو استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو بجھوانے چاہیے وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ فضل الرحمان اور مریم نواز جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہونا تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے،مسئلہ جلسوں سے نہیں سمجھ سے حل ہونا ہے.                                       
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات