پاکستان کی سیاست اور ایم کیو ایم کے نشیب و فراز پر کتاب لکھوں گا،ڈاکٹر فاروق ستار

جمعرات 10 دسمبر 2020 21:33

پاکستان کی سیاست اور ایم کیو ایم کے نشیب و فراز پر کتاب لکھوں گا،ڈاکٹر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2020ء) تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی سیاست اور ایم کیو ایم کے نشیب و فراز پر کتاب لکھیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافی اور براڈ کاسٹر شبیر احمد صدیقی سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر کیا۔شبیر صدیقی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو کورونا سے صحت یابی پر مبارک باد دی اور اپنی کتاب صحافت سے صحافت تک پیش کی۔اس موقع پر ایم کیو ایم کی سیاست کے گزشتہ 30 سال کے واقعات گفتگو بھی ہوئی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کتاب لکھنے پر شبیر صدیقی کو مبارکباد دی اورکہا کہ وہ خود بھی کتاب لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔