ڈاکٹر طاہر القادری کا علامہ ممتاز احمد ضیاء کے انتقال پر افسوس کا اظہار

جمعرات 10 دسمبر 2020 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2020ء) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن طیب ضیاء اورمنہاج القرآن علما کونسل نارووال کے ناظم طاہر ضیاء کے والد سرپرست منہاج القرآن علما کونسل نارووال علامہ ممتاز احمد ضیا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ڈاکٹر محمد طاہر القادریٹیلی فون پرطیب ضیاء سے مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نیک ،صالح اور ملنسار انسان تھے ،اسلام،پاکستان اورتحریک منہاج القرآن کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت ،حوصلہ اور توفیق دے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری،صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری،خرم نواز گنڈاپور،بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان ،قاضی زاہد حسین،جی ایم ملک،نور اللہ صدیقی،جواد حامد،سید امجد علی شاہ، ،قاضی فیض ،شہزاد رسول،لطیف مدنی،حافظ غلام فرید،مظہر محمود علوی،عرفان یوسف،حاجی محمد اسحاق فرح ناز ،عبد الحفیظ چوہدری،نوشیرواں عاصم سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی،صوبائی و ضلعی قائدین نے طیب ضیا کے والدکے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل اورعلامہ قاری ممتاز احمد ضیاء کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

دریں اثناء نائب ناظم اعلیٰ انجینئرمحمد رفیق نجم،قاری ریاست علی چدھڑ،علامہ میر آصف اکبر،حاجی امداد اللہ قادری اور علما کونسل کے رہنمائوں سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ،ضلعی،تحصیلی رہنمائوں اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی