شام نے اپنی کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے ایک پلانٹ کو چھپایا اور 18 دیگر امور کا جواب نہیں دیا،عالمی ادارہ

ہفتہ 12 دسمبر 2020 19:27

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2020ء) عالمی ادارہ برائے تخفیفِ کیمیائی ہتھیار نے شام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے ایک پلانٹ کو چھپایا اور 18 دیگر امور کا جواب نہیں دیا۔ دوسری جانب روس نے اس عالمی تنظیم کو سیاسی لڑائی میں ملوث قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں عالمی ادارہ برائے تخفیفِ کیمیائی ہتھیار کے فرانانڈو آریاس نے رکن ریاستوں کو بریفنگ دی۔

اس ورچوئل اجلاس میں آریاس نے کہا کہ شامی حکومت سے کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے ایک پلانٹ سے متعلق 19 معاملات پر تفصیلات طلب کی گئی تھیں، جو شامی حکومت نے مہیا نہیں کی۔ دوسری جانب دمشق حکومت نے کہا کہ اس پلانٹ میں کبھی کیمیائی ہتھیار تیار نہیں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :