مولانا جمال الدین نے استعفیٰ مولانا فضل الرحمن کو جمع کروا دیا

موجودہ حکومت کی ملک دشمن پالیسی،ناانصافی قابل برداشت نہیں،مولانا جمال الدین

اتوار 13 دسمبر 2020 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2020ء) جے یو آئی(ف) کے مولانا جمال الدین نے استعفیٰ مولانا فضل الرحمن کو جمع کروا دیا۔جنوبی وزیرستان کے حلقہ این اے 49 سے منتخب جمعیت علماء اسلام کے ممبرقومی اسمبلی مولانا جمال الدین نے اپنا استعفیٰ مولانا فضل الرحمان کو پیش کردیا۔۔

(جاری ہے)

مولانا جمال الدین نے کہاکہ موجودہ حکومت کی ملک دشمن پالیسی،ناانصافی قابل برداشت نہیں۔ مولانا جمال الدین نے کہاکہ ختم نبوت قانون میں ترمیم اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیئے راہ ہموار کی جارہی ہے۔ مولانا جمال الدین نے کہاکہ جنوبی وزیرستان؛ پاکستانی عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کا سامنا ہے۔