یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کا فیصلہ

الیکشن کے بعد سے مجھے اپنے حلقے کیلئے ترقیاتی فنڈز نہیں دیے گئے،2020-2021 کی ترقیاتی اسکیم میں بھی میرے حلقے کو فنڈز نہیں دیے جارہے، علی حیدر گیلانی کا ٹوئٹ

Shehryar Abbasi شہریار عباسی پیر 14 دسمبر 2020 22:04

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کا ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 14 دسمبر2020ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی سیدعلی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد سے مجھے اپنے حلقے کیلئے ترقیاتی فنڈز نہیں دیے گئے، ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کو اس معاملے پر درخواست بھی جمع کرائی تھی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 2020-2021 کی ترقیاتی اسکیم میں بھی میرے حلقے کو فنڈز نہیں دیے جارہے لہٰذا پنجاب حکومت کی اس ناانصافی کے خلاف عدالت سے رجوع کروں گا۔
علی حیدر گیلانی نے ٹوئٹ میں ترقیاتی اسکیموں کی فہرست بھی شیئر کی جس میں ان کے حلقے میں کوئی اسکیم نہیں ہے۔ واضح رہے کہ علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 211 ملتان ون سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے ہیں۔