برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ کاکرونا ک خلاف فرنٹ لائن ورکرز کا شکریہ

جوڑے نے برطانیہ میں کمیونٹی ورکرز اور فرنٹ لائن عملے کا شکریہ ادا کرنے کیلئے رائل ٹرین پر تین دن کا سفر کیا،ترجمان

بدھ 16 دسمبر 2020 11:56

برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ کاکرونا ک خلاف فرنٹ لائن ورکرز کا شکریہ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2020ء) برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے ٹرین میں سفر کرکے کورونا وائرس کے فرنٹ لائن ورکرز کا شکریہ ادا کیاہے۔میڈیاپورٹس کے مطابق شہزادہ اور شہزادی نے برطانیہ میں کمیونٹی ورکرز اور فرنٹ لائن عملے کا شکریہ ادا کرنے کیلئے رائل ٹرین پر 3 دن کا سفر کیا۔اپنے سفر کے دوران وہ کیئرہوم کے عملے، اساتذہ ،طلبہ اور والنٹیئرز سے ملاقاتیں کرکے کورونا وائرس کی وبا کے دوران پیش آنے والے چیلنج کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

ایک ترجمان نے بتایا کہ وہ ان لوگوں کی انجام دی ہوئی بے لوث خدمات کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔ایک ہزار 250 میل کے اس سفر میں انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اورویلز شامل رہے، شہزادہ اور کیٹ نے اتوار کو رائل ٹرین پر سوار ہو کر سفر کا آغاز کیا یہ کیٹ کا اس ٹرین کا پہلا سفر بتایاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

شہزادہ ولیم1997 میں اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی تدفین کے موقع سمیت جب شہزادہ اپنی والدہ کی تدفین کیلئے ان کے آبائی علاقے نارتھمپٹن شائر گئے تھے، کئی مرتبہ اس ٹرین میں سفر کرچکے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ اس سفر سے شاہی جوڑیکو کرسمس سے قبل اس وبا کے دوران خدمات انجام دینے والی لوکل کمیونٹیز کا قوم کی جانب سے شکریہ ادا کرنے کاموقع ملا۔برطانیہ کا آرٹس سیکٹر جو اس وبا سے بری طرح متاثر ہوا ہے اسے بھی مختلف طرح کی پرفارمنس کے ذریعے قوم کاشکریہ ادا کرے گا۔دوروں میں کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کی گائیڈ لائنز پر پوری طرح مد نظر رکھا گیا۔