المصطفیٰ مائی ہوم کے (یتیم بچوں ) کیلئے دیسی مرغی کے سوپ اور دیسی انڈوں کی ضیافت کا اہتمام

بدھ 16 دسمبر 2020 17:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2020ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت المصطفیٰ مائی ہوم کے (یتیم بچوں ) کیلئے دیسی مرغی کے سوپ اور دیسی انڈوں کی ضیافت کا اہتمام محمد نفیس قادری ، محمد جنید اقبال، عبدالقادر ، محمد شکیل ترابی نے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی آغا رفیق احمد خان سابق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تھے جبکہ میزبانی المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کی۔

تقریب میںعبدالغنی سلیمان، معین خان ، عبدالغفار سعیدی ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پرُ تکلف ضیافت کے بعد جسٹس (ر) آغا رفیق احمد خان نے اس تقریب کو دوسروں کیلئے قابل تقلید قرار دیا انہوں نے کہا کہ یتیم بچے ہماری معاشرتی ذمہ داری ہیں ان کا حق ادا کئے بغیر ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ کے اس عظیم کار خیر میں ہم سب کو حاجی محمد حنیف طیب کا ہاتھ بٹانا چاہیے اور دوسرو ں کو بھی نیکی کے اس مشن میں تعاون کی ترغیب دینی چاہیے المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے مہمان خصوصی کو المصطفیٰ کے مختلف پروجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ یتیموں کی کفالت کا فریضہ المصطفیٰ برسوں سے انجام دے رہی ہے سب سے پہلے المصطفیٰ نے زلزلے کے بعد یتیم بچوں کی کفالت کا سلسلہ اسلام آباد سے شروع کیا تھا کراچی کا المصطفیٰ مائی ہوم المصطفیٰ کے صدر ڈاکٹر عبدالرحیم کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی توجہ کا نتیجہ ہے امید ہے نیکی کا یہ مشن جاری رہے گا اور بڑے ہو کر یہ بچے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہو کر معاشرہ کے مفید شہری بنیں گے۔