شہید بے نظیر برسی ، گڑھی خدا بخش میں انتظامات سے متعلق فیصلوں کو حتمی شکل دیدی

بدھ 16 دسمبر 2020 23:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2020ء) پیپلزپارٹی نے شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں انتظامات سے متعلق فیصلوں کو حتمی شکل دے دی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماوں کی میزبانی و دیگر انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیابلاول ہاوس کراچی میں ہونے والے اہم اجلاس میں سید قائم علی شاہ، شیری رحمان، نثار کھوڑو، وقار مہدی اور سعید غنی ، اعجاز جاکھرانی، منظور وسان، ناصر شاہ، عاجز دھامرا، مکیش چاولہ، اویس شاہ اور جمیل سومرو شریک تھے،اجلاس میں شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں انتظامات سے متعلق فیصلوں کو حتمی شکل دے دی گئی