رمیز راجہ کا فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کی خبر سٴْن کر افسردگی کا اظہار

محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے میں بہت سے نوجوانوں کے لیے سبق ہے، بیان

جمعرات 17 دسمبر 2020 19:59

رمیز راجہ کا فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کی خبر سٴْن کر افسردگی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کی خبر سٴْن کر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ محمد عامر ریٹائر ہوگئے، سٴْپر اسٹار کے یوں باہر چلے جانے کا افسوس ہے۔

(جاری ہے)

رمیز راجہ نے کہا کہ محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے میں بہت سے نوجوانوں کے لیے سبق ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا احترام کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔رمیز راجہ کے مطابق دولت کو عزت پر فوقیت نہ دیں، عزت ایک مضبوط کردار رکھنے سے حاصل کی جاتی ہے نا کہ دنیاوی چمک دمک سے۔خیال رہے کہ محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔