اسٹنٹ کمشنر نواگئی حبیب اللہ خان وزیر کا گورنمنٹ ہائی سکول ملنگی میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 17 دسمبر 2020 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپائو کی خصوصی ہدایت پراسٹنٹ کمشنر نواگئی حبیب اللہ خان وزیر نے جمعرات کے روز گورنمنٹ ہائی سکول ملنگی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں تما م لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری میں عمائدین علاقہ نے لوگوں کو درپیش مسائل ومشکلات سے اسسٹنٹ کمشنر کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی سرکاری افسران تک رسائی کو آسان بنانا ہے تاکہ ان کے مسائل و شکایات معلوم کرکے ان کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کیے جائیں اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوئی سستی اور کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مسائل میں دلچسپی لیتے ہوئے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں، عوام نے کھلی کچہریاں منعقد کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :