کورونا،نوشہرہ میں چار سرکاری سکولوں سمیت گیارہ مقامات پر سمارٹ لاک ڈاون نافذ

گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس سی55 سالہ خاتون جاںبخق

جمعہ 18 دسمبر 2020 00:07

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2020ء) کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی، نوشہرہ میں چار سرکاری سکولوں سمیت گیارہ مقامات پر سمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس سی55 سالہ خاتون زینت بی بی زوجہ جمعہ خان قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ میں جاں بحق ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق 37مریضوں کے کورونا وائرس نتائج مثبت آئیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق 446مریضوں کے نمونے لیبارٹری بھیجے جاچکے ہیں