وفاقی وزیر فوادچوہدری کی ہدایت پر جوائنٹ سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی کی زیر صدارت اہم اجلاس

جہلم میں 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کی تکمیل، ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے ضلع میں جارہ اقدامات بارے تفصیلی بات چیت

جمعہ 18 دسمبر 2020 22:49

وفاقی وزیر فوادچوہدری کی ہدایت پر جوائنٹ سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2020ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی ہدایت پر جوائنٹ سیکرٹری برائے وزارت موسمیاتی تبدیلی سلیمان وڑائچ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں ضلع جہلم میں 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کی تکمیل، ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے ضلع جہلم میں جارہ اقدامات بارے تفصیلی بات چیت کی گئی، اجلاس کے موقع پر کوارڈینیٹر این اے 67 چوہدری فراز حسین اور ڈویڑنل فارسٹ آفیسر جہلم سدھیر مغل نے شرکت کی۔

اس موقع پر موسم بہار میں شجرکاری کے فروغ، موجودہ پودوں کی دیکھ بھال کرنے اور دیگر ماحول دوست پراجیٹس بارے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری برائے وزارت موسمیاتی تبدیلی سلیمان وڑائچ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں ماحول کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کوارڈینیٹر این اے 67 چوہدری فراز حسین نے ضلع کے لئے نئے اہداف بارے بتایا جبکہ ڈی ایف او سدھیر مغل نے محکمہ جنگلات کے جاری پراجیکٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر دینہ منگلا روڈ پر پودے لگانے، سنگھوئی پارک کی تعمیر، فلڈ بند،نجوالہ جنگل میں پودوں کی دیکھ بھال بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویڑن کے مطابق 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے تحت ضلع جہلم میں اہداف سے بڑھ کر کام کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں پودے لگانے انکی دیکھ بھال کرنے پر کام کیا جا رہا ہے، 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کو جہلم میں مزید موثر طریقے سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔