اقوام متحدہ کے مبصر مشن پر بھارتی فوج کی فائرنگ اشتعال انگیز کارروائی ہے، راجہ فاروق حیدر

جمعہ 18 دسمبر 2020 21:41

اقوام متحدہ کے مبصر مشن پر بھارتی فوج کی فائرنگ اشتعال انگیز کارروائی ..
اسلام آباد۔18دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18دسمبر2020ء) :وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مبصر مشن پر بھارتی فوج کی فائرنگ اشتعال انگیز کارروائی ہے،بھارتی فوج نے تمام بین الاقوامی ضابطوں کو روند ڈالا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان میں راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہم عالمی برادری کی توجہ مسلسل بھارتی فوج کی سفاکانہ کارروائیوں کی طرف مبذول کرواتے رہتے ہیں،گذشتہ روز بھی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ ایک دس سالہ بچی بنی۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ اب بھارتی فوج کی فائرنگ سے اقوام متحدہ کا مبصر مشن بھی محفوظ نہیں رہا،عالمی برادری کو بھارتی فوج کی اشتعال انگیز فائرنگ کا نوٹس لینا چاہیے،بھارتی فوج کنٹرول لائن پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیری عوام کو بھارتی فوج کی سفاکیت کا سامنا ہے ،اقوام متحدہ کو بھارتی فوج کی کارروائی کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔