اشتعال انگیز تقریر کیس : ایم کیوایم کے 7 رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد

ایم کیوایم رہنما مجاہد بلوچ کی جانب سے عدالت میں سرنڈر کرنے پر ملزمان پر فردجرم کی گئی

ہفتہ 19 دسمبر 2020 16:34

اشتعال انگیز تقریر کیس : ایم کیوایم کے 7 رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2020ء) بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقریرکے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم کے سات رہنماوں پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی۔

(جاری ہے)

کیس میں ایم کیوایم رہنما وسیم اختر، خواجہ اظہار ، روف صدیقی ، ریحان ہاشمی،سلمان مجاہد بلوچ،فاروق ستار اور دیگر پر ترمیمی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا۔ایم کیوایم رہنما مجاہد بلوچ کی جانب سے عدالت میں سرنڈر کرنے پر ملزمان پر فردجرم کی گئی ہے۔عدالت نے ملزمان کے خلاف بارہ جنوری کو گواہ طلب کرلیے۔ بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقریر کے حوالے سے 21 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ایم کیوایم رہنماں کے خلاف 2016 میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔