میراڈونا کی موت کا باعث خودکشی تھی :سابق ڈاکٹر

سرجری کے بعد ڈپریشن کی وجہ سے میراڈونا زندگی سے تھک گئے تھے،خوراک، دوائی وقت پر نہ لینا بھی ان کی موت کی وجہ بنی: ایلفریڈو چیہی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 دسمبر 2020 16:02

میراڈونا کی موت کا باعث خودکشی تھی :سابق ڈاکٹر
بیونس آئرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 دسمبر 2020ء ) مایہ فٹبال ڈیاگو میراڈونا کے سابق ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی موت طبعی نہیں بلکہ خودکشی سے ہوئی تھی۔ ایک انٹرویو میں ایلفریڈو چیہی انہوں نے کہا کہ سرجری کے بعد ڈپریشن کی وجہ سے 60 سالہ ڈیاگو میراڈونا زندگی سے تھک گئے تھے جبکہ خوراک اور دوائی وقت پر نہ لینا بھی ان کی موت کی وجہ بنی۔

اس سے قبل ابتدائی طور پر خبر آئی تھی کہ میراڈونا کا انتقال سوتے وقت دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ انہوں نے ارجنٹائن کیلئے91 میچز کھیلے اور کیریئر میں301 گول کیے جب کہ 1986ء میں ارجنٹائن کوعالمی چیمپئن بنوایا۔ عظیم فٹ بالر کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انکا جسد خاکی 3 روز تک ارجنٹائن کے صدارتی محل میں رکھا گیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے میرا ڈونا کو بے مثال جادوگر قرار دیا۔

(جاری ہے)

میسی نے کہا کہ لاکھوں سال بھی کھیلوں تو میرا ڈونا کے قریب نہیں جا سکتا۔ مائیکل پلاٹینی، کارلوس ٹیویز، مباپے نے بھی لیجنڈری فٹبالر کو خراج تحسین پیش کیا۔ میراڈونا کا انتقال 60 سال کی عمر میں ہوا اور تدفین بیونس آئرس کے بیلا وسٹا قبرستان میں کی گئی ہے۔ وہ ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے نواحی قصبے ویلا فیوریتو کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ 1986ء میں ارجنٹینا نے میراڈونا کی قیادت میں عالمی کپ کے فائنل میں مغربی جرمنی کو شکست دیکر عالمی چیمپئن بنا۔ میراڈونا نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا جب کہ ان کی قیادت میں ارجنٹینا 1990ء میں بھی فٹبال ورلڈ کپ فائنل میں پہنچا تھا۔