سلیکیڈ وزیراعظم سے عوام کو نجات دلائیں گے،لیگی رہنما آزاد علی تبسم

منگل 22 دسمبر 2020 22:45

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابقہ رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے موضع کولیاں کالونی میں مرحوم چوہدری حاجی محمد اسلم کی رہائش گا ہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے سلیکیڈ وزیراعظم سے عوام کو نجات دلائیں گے ہمارا مطالبہ صرف ووٹ کو عزت دو ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عام آدمی پریشانی کا شکار ہے حکومت کے جانے کا وقت قریب ہے مسلم لیگ ن کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور موجودہ حکمرانوں سے چھٹکار ہ ملے گا اس موقع پر حضرت مولانا محمد ادریس چنیوٹی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ضلع چنیوٹ اس وقت مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے چنیوٹ کے چاروں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے پڑے ہیں حکومت جان بوجھ کر چنیوٹ ضلع کو نظر انداز کررہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ چنیوٹ شہر کی ڈویلپمنٹ کیلئے فنڈز کا اجرا کیا جائے اس موقع پر سابق ڈی ایس پی چوہدری رحمت علی کولی ایڈووکیٹ، معراج دین، چوہدری طالب حسین کولی، چوہدری محبت علی کولی، نمبردار چوہدری جاوید اسلم کولی ،بابر علی ،چوہدری محمد علی اسلم کولی بابر علی ، سیف علی خان بھی موجود