تحصیل لیو ل پر بین الا قوامی معیار کے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جار ہے ہیں‘رائے تیمور خان بھٹی

بدھ 23 دسمبر 2020 13:57

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2020ء) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ وزیرا عظم عمران خان کے وڑن اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے تحصیل لیو ل پر بین الا قوامی معیار کے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جار ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میانوالی میں 34کروڑ76لاکھ روپے کی لاگت سے تین بین الاقوامی معیار کے کر کٹ سٹیڈیم اور ایک تحصیل سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ عیسیٰ خیل میں تحصیل سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا کا م بھی جلد شروع ہو جا ئے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانوالی سپورٹس سٹی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

منسٹر سپورٹس پنجاب نے میانوالی سپورٹس سٹی میں سات کروڑ 40لاکھ روپے کی لا گت سے مکمل ہو نیوالے کر کٹ سٹیڈیم اور چار کروڑ 60لاکھ روپے کی لاگت سے زیر تکمیل تحصیل سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی مختلف سہو لیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے سکوائش کو رٹ جلد مکمل کر نے اور اوپن جم کو مین گیٹ کے ساتھ شفٹ کر نے کی ہدایت کی۔

منسٹر سپورٹس نے تزئن وآرائش کی گئی 30سال پرا نی بلڈنگ میں سپورٹس ہا سٹل، ہا ل آف فیم اور ای سپورٹس سنٹر بھی قائم کر نے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ میانوالی سپورٹس سٹی میں نو جوانوں کو تما م کھیلوں کی معیاری سہو لیات دستیاب ہوں گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرشیر چٹھہ اورپراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو ندیم انور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میانوالی میں پا نچ سپورٹس سکیموں میں سے تین مکمل ہو چکی ہیں۔

جبکہ دو زیر تکمیل ہیں انہیں جلد مکمل کر لیا جا ئے گا۔منسٹر سپورٹس نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد ہی میانوالی سپورٹس سٹی کا با قاعدہ افتتاح کریں گے تمام زیر تکمیل تعمیرا تی کا م دسمبر کے آخر تک مکمل کر نے اور فر نیچر سمیت سپورٹس کا دیگر سازو سامان کی دستیا بی ممکن بنا نے کی ہدایت کی۔انہوں نے طارق نیازی ہا کی سٹیڈیم میں آسٹوروٹرف کیلئے بھی آئندہ ما لی سال میں بجٹ فراہم کر نے کا اعلا ن کیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر عمرشیر چٹھہ سے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں سرکاری اراضی پر دو دو سافٹ گرا ؤنڈ بنا نے کیلئے بھی کیس بھجوا نے کی ہدایت کی۔