بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر پاکستان پوسٹ کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

جمعہ 25 دسمبر 2020 16:28

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر پاکستان پوسٹ کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2020ء) پاکستان پوسٹ نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا۔برصغیر کے مسلمانوں کو آزاد مملکت دلانے والے قائداعظم محمدعلی جناح کا ایک سو پینتالیسواں یوم ولادت ملی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ پاکستان پوسٹ کایادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی نقشے کی تصویر پر مبنی 20 روپے مالیت کا ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔پاکستان پوسٹ کی جانب سے جاری کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ واضح کرتا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔ یادگاری ڈاک ٹکٹ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہی حتمی حل ہو گا۔ 25 دسمبر کے تاریخی موقع پر جاری کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ جموں کشمیرسمیت سیاچن اورسرکریک کے تنازع پر پاکستان کے موقف کو بھی اجاگرکرتا ہے۔