Live Updates

25 دسمبر بابا قوم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر پی ٹی آئی کی تقریبات

قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم لیڈر تھے جن کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا: اعجاز احمد چوہدری

جمعہ 25 دسمبر 2020 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2020ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کی این اے 133 کے مختلف علاقوں میں بابا قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی144 واں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت اور کیک کاٹے گے ۔ اعجاز احمد چوہدری کا تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم لیڈر تھے جن کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا،قائداعظم جیسے مدبرصدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،قائد نے مسلمانوں کے حقوق اورعلیحدہ وطن کے حصول کے لیے ان تھک جدوجہدکی اوربرصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں آزاد وطن کا تحفہ دیا جس کے لیے قوم رہتی دنیا تک قائداعظم محمد علی جناح کی احسان مند رہے گی،محمد علی جناح نے اپنے تدبر، فہم وفراست، سیاسی دور اندیشی اور مسلسل جدوجہد کے باعث نہ صرف انگریوں کو چلتا کیا بلکہ مسلمانوں کو ہندو بنیے کے شکنجے سے بچاتے ہوئے 14 اگست 1947 میں ایک آزاد ریاست دی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قائد اعظم نے سامراجی قوتوںکا ڈٹ کر مقابلہ کیا،کوئی لالچ اور خوف قائد اعظم محمد علی جناح کو اپنے عظیم مقصد سے نہ ہٹا سکا،قائداعظم کی ذاتی زندگی سے ہمیں کامیابی کی امید نظر آتی ہے، قائدکی دیانت، ہمت اور مستقل مزاجی کے مخالفین بھی معترف تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان قائد اعظم محمد علی جناح کے احکامات کی روشنی میں پوری جانفشانی، دلجمعی اور ایمانداری کے ساتھ کام کررہے ہیں ، قائد کے افکار ’’ایمان، تنظیم اور یقین محکم‘‘ آج بھی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہیں اور قائدکے اصولوں کی پیروی ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات