Live Updates

وزیراعظم کادورہ چکوال کی قسمت بدل دے گا ،پی ٹی آئی رہنما چوہدری محمد علی

جمعہ 25 دسمبر 2020 20:51

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2020ء) سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال چوہدری محمد علی خان نے جمعہ کے روز بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چکوال پورے علاقے کی قسمت بد ل دے گا اور ضلع چکوال کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج وزیر اعظم چکوال کو دے رہے ہیں اور اِن میں سے چار بڑے میگا پراجیکٹس کا افتتاح کرینگے ، وہ اپنی رہائش گاہ پر اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پرپی ٹی آئی ضلع چکوال کے سیکرٹری انفارمیشن چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ اور چوہدری نوشاد ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ، چوہدری محمد علی خان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چکوال اس لحاظ سے بھی بڑا اہم ہے کہ پانچ ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی جانے والے یونیورسٹی آف چکوال فنکشنل ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سو بستروں کے ہسپتال کی تعمیر کے بعد چکوال میں میڈیکل کالج کے قیام کا راستہ بھی ہموار ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی بھی حکمران جماعت نے ضلع چکوال کو اتنا بڑا ترقیاتی پیکیج نہیں دیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات