پہلے بھی پیغامات ملتے رہے ہیں مگر تبدیلی کے اثرات نظر نہیں آئے، شہباز شریف کی علی محمد درانی سے گفتگو

نااہل حکومت سے ان کی جان چھڑائی جائے، سیاسی معاملات افہام تفہیم سے حل ہونے چاہئیں ، اپوزیشن لیڈر

ہفتہ 26 دسمبر 2020 00:04

پہلے بھی پیغامات ملتے رہے ہیں مگر تبدیلی کے اثرات نظر نہیں آئے، شہباز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2020ء) کوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف اور محمد علی درانی کی ملاقات کے حوالے سے ایک اور اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پہلے بھی پیغامات ملتے رہے ہیں مگر تبدیلی کے اثرات نظر نہیں آئے، سیاسی معاملات افہام وتفہیم سے حل ہونے چاہئیں کچھ وقت دیں تاکہ آپ کا پیغام دوسری اپوزیشن پارٹیوں تک پہنچا سکوں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی سے جیل میں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف کو پیر پگارا کا دو نکاتی پیغام پہنچایا گیا جس میں لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن روکنے کا پیغام تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے پیرپگارا اور محمد علی درانی کی مفاہمتی کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی پیغامات ملے مگر تبدیلی کے مثبت اثرات نظرنہیں آئے، جیل میں ہوں ، کچھ وقت دیں تاکہ آپ کا پیغام دوسری اپوزیشن پارٹیوں تک پہنچا سکوں، حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کا کہناتھاکہ عوام حکومت سے نہیں اپوزیشن سے اٴْمیدیں لگائے ہوئے ہیں، اس نااہل حکومت سے ان کی جان چھڑائی جائے، سیاسی معاملات افہام تفہیم سے حل ہونے چاہئیں تاکہ عوام جمہوریت سے فائدہ اٴْٹھاسکیں گے۔