کرونا وائرس ،بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اداکار آفتاب لندن میں پھنس گئے

فلم کی شوٹنگ کیلئے برطانیہ گئی اداکارہ اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا

ہفتہ 26 دسمبر 2020 12:06

کرونا وائرس ،بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اداکار آفتاب لندن میں ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2020ء) برطانیہ میں کورونا لاک ڈائون کے باعث بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اداکار آفتاب شیودسانی لندن میں پھنس گئے، دونوں کو اب کچھ دن یہیں گزارنے ہوں گے۔کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد لندن اور دیگر مقامات پر سخت پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں جبکہ متعدد ممالک نے برطانیہ پر سفری پابندیاں بھی لگا رکھی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی ہالی ووڈ فلم ’ٹیکسٹ فار یو‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں لندن میں تھیں۔

(جاری ہے)

کورونا لاک ڈائون کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے جبکہ اداکارہ اور دیگر عملہ بھی پھنس گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے باعث اداکارہ اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ کوشش کی جارہی ہے کہ خصوصی اجازت لے کر عملے کو امریکا منتقل کیا جائے تاہم سخت قوانین کے باعث یہ اجازت جلد ملنے کا امکان نہیں۔دوسری جانب بالی ووڈ اداکار آفتاب شیودسانی بھی کورونا لاک ڈائون کے باعث فیملی کے ہمراہ لندن میں پھنس گئے ہیں۔انہیں بھارت واپس آکر فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینا تھا تاہم اب وہ بھی لندن میں موجود ہیں۔