ظ* اسلام آباد کے صحافیوں نے پاکستان میڈیا لیگ کے نام سے تھنک ٹینک تشکیل دیدیا

م* تحریک پاکستان اور بانی پاکستا ن نے خواب اور ان کے افکار کو جاگر کیا جائے گا

اتوار 27 دسمبر 2020 18:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2020ء) اسلام آباد کے صحافیوں نے پاکستان میڈیا لیگ کے نام سے ایک تھنک ٹینک تشکیل دیا ہے جس کے ذریعے تحریک پاکستان اور بانی پاکستان محمد علی جناح کے پاکستان سے متعلق خواب اور ان کے افکار کو جاگر کیا جائے گا اس تھنک ٹینک کی پہلی مجلس اگلے سال مارچ میں یوم پاکستان کے موقع پر ہوگی اور اس میں یوم پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹا جائے گا اور تصویری نمائش بھی ہوگی جس سے پاکستان کے قیام کے لیے برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد اور مسلم اکابیرین کی قربانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی پاکستان میڈیا لیگ ایک خالصتاً ایجوکیشنل فورم ہوگا جس کے ذریعے صرف اور صرف تحریک پاکستان کے کرداروں کو نئی نسل اور نوجوانوں صحافیوں کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ ان کے اندر پاکستان سے والہانہ محبت کا جذبہ مستحکم اور اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی لگن تیز تر ہوتی رہے۔