پی ڈی ایم 12مصالوں کی جاٹ ہے جواقتدار کے حصول کیلئے عمران خان کی حکومت کو کمزور کرنا چاہتی ہے ،قاسم سوری ، علی محمد خان

اپوزیشن کو اگر عوام سے ہمدردی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ وہ عوامی مسائل پر بات کرے تو اسکا بہترین فورم پارلیمنٹ ہے ،،اسرائیل ہمارا بدترین دشمن ہے اسے کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن قوم کو وضاحت دیں کہ آیا انکا نمائندہ اسرائیل گیا یا نہیں ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورکا خطاب/میڈیا سے گفتگو

اتوار 27 دسمبر 2020 21:20

�وئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2020ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم 12مصالوں کی جاٹ ہے جواقتدار کے حصول کیلئے عمران خان کی حکومت کو کمزور کرنا چاہتی ہے اپوزیشن کو اگر عوام سے ہمدردی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ وہ عوامی مسائل پر بات کرے تو اسکا بہترین فورم پارلیمنٹ ہے عوام نے 2018، گلگت بلتستان کے انتخابات، لاہور کے جلسوں میں پی ڈی ایم کو مسترد کردیا زندہ دلان لاہور نے ثابت کیا کہ وہ زندہ ہیں لاہور کے ناکام جلسے کے بعد میاں نواز شریف، مسلم لیگ (ن) سمیت پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے ،اسرائیل ہمارا بدترین دشمن ہے اسے کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن قوم کو وضاحت دیں کہ آیا انکا نمائندہ اسرائیل گیا یا نہیں ،عمران خان پاکستان کو قائد اعظم کے وژن کا پاکستان بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں قائد اعظم ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، پاکستان یوتھ پیس موومنٹ کے چیئر مین اربا ب ناصر حیدر کاسی و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ ہندوستان کا چہرہ بے نقاب ہونے کے بعد ہمیں آزادی اور قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی قدر ہوئی ہے 74سال تک ملک کے ساتھ غیر مخلصانہ روئیے نے ہمیں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو اسلامی دنیا کی سپر پاور بنانا کا عظم کر کے آئے ہیں ہم ملک میں معاشی، تعلیمی، سماجی ،عدالتی انصاف فراہم کریں گے 2018میں جو ملک 30ہزار ارب کا مقروض تھا آج اسکا کرنٹ اکائونٹ 17سال بعد سرپلس ہوا ہے ملک کی ریکارڈ برآمدات کی جارہی ہیں 8کروڑ میٹر کپڑے کے ایڈوانس آرڈر ہیں وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران بہترین حکمت عملی سے لہر سے ملک کو بچایا ساتھ ہی لاک ڈائون نہ کرکے کروڑوں لوگ کو بھی بھوک و افلاس سے بچایا انہوں نے کہا کہ ماضی میں بہت سے لیڈران نے مغربی روٹ کی بات کی اور لاہور میں اورنج لائن بنائی پی ٹی آئی کی حکومت نے کوئٹہ ژوب شاہراہ، زیارت شاہراہ، کراچی تا چمن شاہراہوں کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے، کوئٹہ میں امراض قلب کا ہسپتال، نسٹ یونیورسٹی تعمیر ہورہے ہیں ،صوبے کے پسماندہ ترین جنوبی اضلاع کو 600ارب کا پیکج دیا گیا ہے جبکہ شمالی علاقوں کو بھی ضروریات کے مطابق پیکج دیں گے ہم عوام کے حالات زندگی بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہرنائی میں فورسز کے جوانوں کو شہید کیا گیا اس سے قبل زیارت میں قائد اعظم کی رہائشگاہ کو بھی نظر آتش کیا گیا تھا چند ملک دشمن عناصر نوجوانوں کو وغلانا چاہتے ہیں اور ہمارے بیچ نفرت کے بیج بونا چاہتے ہیں لیکن شرپسند عناصر ہمارے دلوں سے وطن کی محبت ختم نہیں کرپائیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کے متعلق افواہیں اڑائی جارہی ہیں کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہے ہیں میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حکومت ایسا کبھی نہیں کریگی اسرائیل ستم گر ظالم ملک ہے جو فلسطین پر قابض ہے ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ تین تین بار حکومتیں کرنی والی جماعتوں کا لاہور کا جلسہ ناکام ہوا عدالت نے تاریخی فیصلے دیگر تین بار وزیر اعظم رہنے والے شخص کو تاحیات نااہل قرار دیکر عبرت کا نشان بنایا اس شخص نے عوام سے زیادہ اپنے آپ اور اپنے بچوں کو ترجیح دی بڑے بڑے دعوے کرنے والے ناکامی کا شکار ہوئے جبکہ اسی جلسہ گاہ کو عمران خان نے عوام کے سمندر سے بھرا تھا انہوں نے کہاکہ پاک امن خوشحالی کا پیغام دیکر دنیا میں ابھرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کو دئیے گئے کھانے کا بل خود ادا کرتے ہیں ساتھ ہی قومی اسمبلی میں مہمانوں کو چائے بھی ہم سب خود اپنے خرچ پر پلاتے ہیں عمران خان و ہ واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے غیر ملکی دوروں پر 100افراد لیجانے کی بجائے قومی خزانے میں بچت کی جبکہ انہوں نے تمام وزراء، اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو صوابیدیدی فنڈ بھی ختم کردیا ہے ۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسرائیل ہمارا بد ترین دشمن ہے اسکے کچھ زر خرید پٹھو یہاں بیٹھ کر مختلف خبریں پھیلا رہے ہیں وزیراعظم عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ جب تک زندہ ہوں اسرائیل کو تسلیم نہیں کرونگا لیکن میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن وضاحت کریں کہ آیا انکے نمائندے اسرائیل گئے یا نہیں اگر انہوں نے ایساکیا ہے کہ وہ بد ترین غدار ہیں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے تنظیم ،اتحاد ،ایمان کے اصول ہمارے رہنماء ہیں بلوچستان کے لوگ اپنائیت چاہتے ہیں جو حکومت انہیں فراہم کر رہی ہے قائد اعظم نے بلوچستان کے پشتونوں اور بلوچو ں کو گلے سے لگایا جس کے بعد انہوں نے پاکستان میں شمولیت کی انہیں بلوچستان سے محبت تھی جسکی وجہ سے وہاں آخری ایام میں یہاں آئے بلوچستان شہداء اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کی سرزمین ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ قائد کا وژن پڑھیں اور اس پر عمل کریں ہمیں ملک کو اسلامی نظام کے تحت چلانے کی ضرورت ہے ۔

علی محمد خان نے کہا کہ پی ڈی ایم 12مصالوں کی جاٹ ہے جواقتدار کے حصول کیلئے عمران خان کی حکومت کو کمزور کرنا چاہتی ہے اپوزیشن کو اگر عوام سے ہمدردی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ وہ عوامی مسائل پر بات کرے تو اسکا بہترین فورم پارلیمنٹ ہے عوام نے 2018، گلگت بلتستان کے انتخابات، لاہور کے جلسوں میں پی ڈی ایم کو مسترد کردیا زندہ دلان لاہور نے ثابت کیا کہ وہ زندہ ہیں لاہور کے ناکام جلسے کے بعد میاں نواز شریف، مسلم لیگ (ن) سمیت پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے ۔تقریب میں مختلف شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو نمایا ں کارکردگی دیکھانے پر ایوارڈ بھی دئیے گئے