ہمارا جنازہ بھی ہماری جماعت کے پرچم میں ہی لپیٹا جائیگا‘حافظ حسین احمد

پیر 28 دسمبر 2020 13:20

ہمارا جنازہ بھی ہماری جماعت کے پرچم میں ہی لپیٹا جائیگا‘حافظ حسین ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2020ء) جے یو آئی( ف ) سے نکال دیے جانے والے سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد کو دوسری سیاسی جماعتوں کی طرف سے شمولیت کے ساتھ اہم عہدوں اورجلد ہونیوالے انتخابات میں سینیٹر بنانے کی پیشکش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حافظ حسین احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں ان آفرز پر کہا ہیکہ ہم اپنی جماعت میں ہی رہیں گے،ہمارا جنازہ بھی ہماری جماعت کے پرچم میں ہی لپیٹا جائیگا، پارٹی دستور کی خلاف ورزی ہم نے نہیں فضل الرحمان نے کی، ہمارا تعلق جے یوآئی (ف)سے نہیں جمعیت علما اسلام پاکستان سے ہے، مشاورت جاری ہے۔

انھوں نے تصدیق کی کہ رابطہ کرنے والوں میں پی ڈی ایم کے قائدین بھی شامل ہیں،البتہ پی ٹی آئی کا با ضابطہ رابطہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

حافظ حسین احمد نے بتایا کہ اقتدار میں آنے سے قبل عمران خان نے مجھ سے پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا تھا،مخدوم جاوید ہاشمی اور خواجہ سعد رفیق نے 2007میں مجھے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تھی پھر جب جاوید ہاشمی پی ٹی آئی کیمرکزی صدر بنے تو مجھ سے پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے رابطہ کیا۔

اعظم سواتی نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے رابطہ کیا تھا۔حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان سے پہلے جمعیت میں شامل ہوئے، اور مولانا شیرانی پارٹی کے بانی اراکین میں سے ہیں، ہماراجے یوآئی (ف)سے نہیں جمعیت علما اسلام پاکستان سے تعلق ہے۔پارٹی دستور کی خلاف وزری ہم نے نہیں مولانا فضل الرحمان نے کی ہے۔