فیصل آباد،ڈاکوئوں کا کاشتکار کے گھر پر دھاوا،زیورات اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی

ڈاکوئوں نے مزاحمت پر خواتین پر تشددکیا،کاشت کار کی اہلیہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنا ڈالا

منگل 29 دسمبر 2020 23:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2020ء) ڈاکوئوں کے مسلح ڈاکوئوں کے گروہ کی کاشتکار کے گھر لوٹ مار ‘ مزاحمت پرخواتین کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے کاشتکار کی اہلیہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی 70سے زائدوارداتوں میں لاکھوں کا نقصان‘سرراہ نہتے شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ رک نہ سکا‘چوروں نے بھی درجنوں گاڑیاں‘لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان چرا لیا‘پولیس وارداتوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی آن لائن کے مطابق 192گ ب گوجرہ روڈ بستی اسلام نگر کے رہائشی محمد شاہد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ شب ساڑھے تین بجے کے قریب دس کس مسلح ڈاکو دیواریں پھلانگ کر انکے گھر داخل ہوئے بیٹھک میں سوئے ہوئے اس کے بھائی ساجد اور برادر نسبتی شہباز کو جگایا اور گن پوائنٹ پر انکی مشکیں باندھ کر کمرہ میں بند کردیا اور پھر دوسرے کمرے میں اسکے بھائی عرفان اور اسکی فیملی کو اور اس طرح دیگر کمروں میں سوئے ہوئے اسکے بھائیوں غفار اور اسکی فیملی کو گن پوائنٹ پر ہراساں کرکے نقدی اور زیورات چھینے اور مزاحمت پر اسکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ دوسرے کمرے میں لیجا کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا مزاحمت کرنے پر خواتین زرینہ بی بی زوجہ عرفان ‘ پروین بی بی زوجہ غفار کو بھی بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے رہے ‘ اور تسلی کے ساتھ تاہم گھر کی تلاشی لیتے ہوئے گیارہ تولے طلائی زیورات ‘ ایک لاکھ تریسٹھ ہزار روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے زیر دفعہ 376,395ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی ‘ تاہم ابھی تک پولیس مذکورہ اوباش ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی تھانہ نشاط آباد کے چک 100محلہ حیدر آباد میں عدنان کے گھر گھسنے والے ڈاکوئوں نے اسکے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر بھاری مالیت کی نقدی‘طلائی زیورات ‘ایل سی ڈی اور موٹرسائیکل وغیرہ چھین لی‘لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں سلیمی چوک میں رمضان سے 6 ہزار کی نقدی‘موبائل فون چھین لیاگیا‘ساہیانوالہ میں بلال سے 12ہزار کی نقدی چھین لی گئی‘گڑھ سے شکور سے 5 ہزار کی نقدی موبائل فون چھین لیاگیا‘نشاط آباد میں وقاص سے 15سو روپے وموبائل فون چھین لیاگیا‘بلوچنی میں 61چک سے علی سے 4ہزار کی نقدی موبائل فون چھین لیاگیا پیپلزکالونی میں احمد سے موبائل فون چھین لیاگیا ٹھیکریوالہ میں احمد سے 16ہزار کی نقدی چھین لی گئی‘امین ٹائون میں سرفراز سے 35ہزار کی نقدی‘طلائی زیورات لوٹ لئے گئے کینال روڈ پر بلال سے 12ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی‘ستارہ ویلی میں میاں نصیر سے نقدی چھین لی گئی‘بلوچنی میں احمد سے 4ہزار کی نقدی وموبائل فون چھین لیاگیا‘احسان یوسف روڈ پر احمد سے موبائل فون لوٹ لیاگیا‘گلستان کالونی میں بلال رضا کی دکان سے دو لاکھ کی نقدی چھین لی گئی‘منصور آباد میں زاہد حسن سے 6 ہزار کی نقدی وموبائل فون چھین لیاگیا‘ رحمے شاہ میں رمضان سے نقدی وموبائل فون ‘سٹی جڑانوالہ میں قیس سے نقدی 2ہزار ‘ 592گ ب میں اعجاز سے 2 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے‘چوری کی وارداتوں کے دوران طارق آباد میں شعیب کے گھر کے باہر سے اسکی چور اپلائیڈ فار ہنڈا موٹرسائیکل لے اڑے‘ناظم آباد میں مبین‘اقبال سٹیڈیم کے قریب قدیر‘جھمرہ میں مظہر ‘مکوآنہ سے علی اصغر‘نیوگرین ٹائون میں عاصم‘کوتوالی میں انور‘جھمرہ روڈ پر یاسر‘مدینہ ٹائون میں عظیم‘امین ٹائون سے اسلم کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔

(جاری ہے)

435گ ب میں رستم‘97ر۔ب میں ابرار‘140گ ب میں مصطفی کے مویشی چوری ہوگئے ‘ڈی ٹائپ میں احمد کی دکان کا صفایا ہوگیا‘سٹی سمندری میں افتخار کی دکان سے بھی قیمتی سامان چرا لیاگیا‘کچہری سے انور‘جھمرہ میں یاسر‘مدینہ ٹائون میں عظیم‘امین ٹائون میں اسلم کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں‘مصطفی آباد میں عطاء الرحمن‘شوگرموڑ سے ظہیر‘غلام محمد آباد میں اسد‘ریل بازار سے عاصم‘اعوان چوک میں شفیق‘سمن آباد میں فہیم کی گاڑیاں چوری ہوگئیں۔

منٹگمری بازار سے عمران‘فیکٹری ایریا میں اسامہ‘جواد کلب سے علی‘الٰہی آباد میں شہباز‘ڈی ٹائپ کالونی میں سہیل کی موٹرسائیکلیں بھی چوری ہو گئیں‘سٹی تاندلہ میں محمد علی کی حویلی سے مویشی چور لے اڑے‘منصور آباد میں توصیف سے موٹرسائیکل ونقدی چھین لی گئی‘میرانوالہ چوک میں اویس سے 65ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی‘190ر۔ب میں کاشف انور لٹ گیا‘241ر۔ب میں اعظم کو لوٹ لیاگیا‘سٹی سمندری میں چور اعظم کا ٹرانسفارمر لے اڑے‘39گ ب میں ندیم احمد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘97ر۔ب میں بابر سلطان کی بجلی کی تاریں چرا لی گئیں