پشاور،حکومت خیبر پختونخوا نے سال 2021 کیلئے عام اور متعلقہ کمیونٹی کی اختیار ی تعطیلات سے متعلق ہدایات کی توثیق کر دی

بدھ 30 دسمبر 2020 00:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2020ء) سال 2021 کیلئے عام اور متعلقہ کمیونٹی کی اختیار ی تعطیلات سے متعلق محکمہ داخلہ حکومت پاکستان کی جاری کردہ ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے حکومت خیبر پختونخوا نے بھی ان کی توثیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اختیاری (آپشنل) تعطیلات کے خواہشمند سرکاری ملازمین ایک کیلینڈر سال کے دوران مسلمان ہونے کی صورت میں ایک تعطیل اور غیر مسلم ہونے کی صورت میں تین اختیار ی تعطیلات کر سکیں گے۔

جو کہ دفتر کے سربراہ کی پیشگی اجازت سے کی جا سکیں گی۔ عام تعطیلات اور متعلقہ کمیونٹی کی اختیاری تعطیلات کی تفصیلات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق یوم کشمیر کے موقع پر 5فروری2021کو پبلک تعطیل ہو گی اسی طرح یوم پاکستان کے سلسلے میں 23مارچ 2021 ،یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی2021کو، عید الفطر یکم شوال1442ھ کے موقع پر15,14اور16 مئی 2021کو، عید الاضحی 10ذولہجہ1442ھ کے موقع پر22,21اور23جولائی ،یوم آزادی کے سلسلے میں 14اگست ،عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں 19,18اگست، عید میلاالنبی12) ربیع الاول کے موقع پر 19اگست کو قائداعظم ڈی/کرسمس کے موقع پر25دسمبر کو عام تعطیلات ہوں گی جبکہ کرسمس سے ایک دن بعد26دسمبر کو صرف مسیحی کمیونٹی کیلئے تعطیل ہوں گی۔

(جاری ہے)

جبکہ اسی طرح درج ذیل ایام کو بینک تعطیلات ہو گی جس کے دوران تمام بینک عوام کیلئے بند رہیں گے جبکہ بینک ملازمین حاضر ہونگے۔ یکم جنوری2021، 14اپریل یکم رمضان اور یکم جولائی2021 )کو بینکوں کی تعطیل ہو گی