خواجہ آصف کو نیب نے گرفتار کرلیا

خواجہ آصف کو اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ، طلب کیا تھا لیکن وہ ثبوت نہ دے سکے ،نیب ترجمان

بدھ 30 دسمبر 2020 00:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2020ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا ہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب ترجمان نیب نے بھی خواجہ آصف کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق نیب نے خواجہ آصف کو اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کو طلب کیا تھا لیکن وہ ثبوت نہ دے سکے۔نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخطوں سے جاری ہوئے ۔ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے وارنٹس گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخطوں سے جاری ہوئے اور انہیں نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی میں خواجہ آصف کا طبی معائنہ کیا جائے گا اور آج صبح احتساب عدالت اسلام آباد سے خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔ خواجہ آصف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ 2 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو کی جانب سے متعدد بار خواجہ ا?صف کو غیر ملکی اقامہ کیس اور ا?مدن سے زائد اثاثہ جات کے کیسز میں طلب کیا گیا ہے۔