سرگودھا‘ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون اور دو نوجوان کے علاؤہ سائیکل سوار جاںبحق اور سات افراد زخمی ہو گئے

بدھ 30 دسمبر 2020 13:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2020ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون اور دو نوجوان کے علاؤہ سائیکل سوار جاںبحق اور سات افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ پر ساہیوال کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں 2 نوجوان ساجد اور ماجد جانبحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گے۔

(جاری ہے)

سرگودھا فیصل آباد روڈ کے قصبہ لالیاں کے موضع ٹھٹی بالاراجہ سٹاپ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر میں 45 سالہ خاتون بشری بی بی جانبحق اور نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ سرگودھا کے علاقہ مٹیلہ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے سائیکل سوار زخمی ہو کر دم توڑ گیا۔جبکہ پل دریائے جہلم لنگر والا پل پر دو ہنڈائی ڈالوں کے تصادم میں چار افراد زخمی اور ایک گاڑی کو آگ لگ گئی۔سرگودھا میانوالی روڈ پر جوہرآباد اڈا کے قریب رکشہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر میں موٹر سائیکل سوار نوجوان مبین شدید زخمی ہو گیا۔ان واقعات میں جانبحق اور زخمیوں کے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔