نواز شریف نے 2 دفعہ پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا، آصف زرداری نے بدلہ لے لیا

آصف زرداری بہت چالاکی سے ن لیگ سے پراے بدلے چکا رہے ہیں،عملی طور پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ختم ہو گیا ہے۔ وفاقی وزراء کے پی پی کی جانب سے استعفے دینے کی شرط پر بیانات

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 30 دسمبر 2020 17:31

نواز شریف نے 2 دفعہ پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا، آصف زرداری ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 دسمبر 2020) پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے استعفے نہ دینے کے فیصلے کے بعد وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ پی پی کا فیصلہ سیاسی ہے، آصف زرداری  بہت چالاکی سے ن لیگ سے پراے بدلے چکا رہے ہیں۔نواز شریف نے دو دفعہ پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔اب بار آصف زرداری کی تھی۔استعفوں سے انکار کے بعد مولانا کیبلری کوئین کے خواب چکنا چور ہو گئے ہیں۔

استعفوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔مولانا فضل الرحمن کے لیے آج صف ماتم بچھی ہے۔سینیٹ میں اکثریت ملنے کے بعد 18 ترمیم ختم ،سخت قانون سازی، فوج پر بولنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔عمران خان کی ایک دہائی قبل کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر فواد چوہدری، فیصل واوڈا ، شیخ رشید اور معاون خصوصی شہباز گل نے کیا۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی فیصلہ کیا۔نواز شریف نے 2008ء اور میمو گیٹ کے دوران پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔اب باری زرداری صاحب کی تھی۔عملی طور پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ختم ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اپنے مفاد اور ذات کے لیے پتے اچھی طرف کھیلتا ہے۔نئے سال میں عمران خان کا ڈنکا بجے گا اور چھا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کو وفاقی کابینہ اجلاس میں امریکا میں پاکستانیوں کے اثاثوں، اپوزیشن تحریک، ملک میں گیس کی قلت اور تجارت سمیت کئی قومی امور زیر غور آئے۔وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے استعفوں سے متعلق سخت موقف اختیار کیا اور کہا کہ اپوزیشن کے جن ارکان اسمبلی استعفے آئے ہیں، وہ قبول ہونے چاہئیں۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اسپیکر صاحب کو چاہیے کہ وہ بلاتاخیر استعفے قبول کریں۔